: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹرو میں ہوئے دھماکے سے پوری دنیا سکتے میں ہے. وہیں، باراک اوباما اپنی اہلیہ میشیل اوباما کے ساتھ دو روز کے لیے ارجنٹائن کے نئے صدر ماوريسيو ماكری اور ان کی لبنانی نژاد اہلیہ جوليانا عواضہ کے مہمان بن گئے۔ دارالحکومت بیونس آئرس پہنچنا تھا کہ اوباما غم میں ڈوبے بیلجیئم اور برسلز کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خطرے سے دوچار دنیا کو بالکل ہی بھلا بیٹھے۔ امریکی صدر بدھ کی شب سرکاری عشایے کے بعد ٹینگو رقص کرتے ہوئے مستی میں
کھو گئے۔ باراک اوباما کے ارجنٹائن کے دورے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ دیگر شخصیات میں صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز اور جان کیسچ.. اور یہاں تک کہ نیویارک میونسپلٹی کے ایک سابق سربراہ روڈی جولیانی ان سب نے ٹوئیٹر پر پیغامات اور دیگر بیانات میں امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان پیغامات اور بیانات میں اوباما سے یہاں تک مطالبہ کیا گیا کہ وہ کیوبا کا تاریخی دورہ منقطع کرکے فوری طور پر واشنگٹن واپس آئیں اور برسلز واقعات کے ہمراہ ہونے کا احساس دلائیں۔